تصویر کہاں کھینچی گئی مقام کا پتہ چلائیں
ہر تصویر میں ایسا ڈیٹا موجود ہوتا ہے جس سے یہ جانا جا سکتا ہے کہ یہ تصویر کس مقام پر بنائی گئی۔ جدید ڈیجیٹل کیمروں میں بھی یہ چیز موجود ہوتی ہے
میٹا انفارمیشن
EXIF
یا ایکسچینج ایبل امیج فائل فارمیٹ تصاویر میں شامل میٹا (meta) انفارمیشن کو کہا جاتا ہے۔ اس معلومات میں تاریخ و وقت، کیمرے، تصویر، کیمرے کی مختلف خصوصیات سمیت کئی اہم معلومات موجود ہوتی ہیں۔ یہ تمام معلومات تصاویر ی فائل ہی میں محفوظ ہوتی ہے۔ مائیکروسافٹ ونڈوز سمیت تما م ہی جدید آپریٹنگ سسٹمز میں یہ معلومات کسی تصویر پر رائٹ کلک کرکے پرارٹیز کی ونڈوز میں دیکھی جاسکتی ہے۔
پرانے فوٹو ایڈیٹرز کے ذریعے جب کسی فوٹو کو ایڈٹ کیا جاتا تھا تو وہ یہ میٹا معلومات ضائع کردیتے تھے لیکن جدید ایڈیٹر (بشمول فوٹو شاپ، کورل ڈرا وغیرہ) یہ معلومات ضائع نہیں کرتے بلکہ تصویر میں کی گئی ایڈیٹنگ کی معلومات بھی اس میں شامل کر دیتے ہیں۔
چونکہ جدید کیمروں اور موبائل فونز میں جی پی ایس (گلوبل پوزیشنگ سسٹم ) بھی موجود ہوتا ہے، اس لئے اب Exif ڈیٹا میں اس جگہ کے طول البلد اور عرض البلد کی معلومات بھی موجود ہوتی ہے جہاں تصویر کھینچی گئی ہے۔ اسے جیو ٹیگنگ کہا جاتا ہے۔ یہ معلومات صارفین کے فائدے کے لئے شامل کی جاتی ہے، لیکن اس کے کئی نقصانات بھی ہیں۔ Exif ڈیٹا کی وجہ سے تصویر کھینچے والے، کھنچوانے والے اور کئی دیگر حساس و نجی معلومات تک پہنچا جاسکتا ہے
جی پی ایس کوآرڈنیٹس تلاش کریں
یہ معلومات تصویر کے ’’میٹا ڈیٹا‘‘ (Metadata) میں موجود ہوتی ہے۔ اسے دیکھنا بھی بالکل آسان ہوتا ہے۔ بس تصویر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اس پر رائٹ کلک کرتے ہوئے پراپرٹیز منتخب کر لیں۔ پراپرٹیز کھل جائیں تو Details کے ٹیب میں آجائیں۔یہاں جی پی ایس کے ذیل میں موجود Latitude اور Longitude کوآرڈنیٹس دیکھیں۔ اگر یہ معلومات موجود ہے تو آپ اس تصویر کو کھینچے جانے کا مقام باآسانی معلوم کر سکتے ہیں۔
ضروری نہیں ہوتا کہ آپ کو یہ معلومات ہر تصویر میں مل جائے۔ کیونکہ تصویر بنانے والے اکثر یہ آپشن کو غیر فعال رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ اگر آپ تصویر کہیں سے ڈاؤن لوڈ کریں تو یہ جس ویب سائٹ پر موجود ہو گی اکثر وہ ویب سائٹس بھی یہ میٹا ڈیٹا ڈیلیٹ کر دیتی ہیں۔
کوآرڈنیٹس سے نقشے پر مقام کی تلاش
جی پی ایس کوآرڈنیٹس کو کسی نقشے پر تلاش کرتے ہوئے جانا جا سکتا ہے کہ تصویر کس مقام پر بنائی گئی۔ آن لائن نقشوں کی کئی سروسز یہ سہولت دیتی ہیں۔ مثلاً آپ باآسانی گوگل میپس پر تلاش کرسکتے ہیں۔ کوآرڈنیٹس کو استعمال کرتے ہوئے کیسے مقام کا تعین کیا جاتا ہے، آئیے آپ کو بتاتے ہیں۔
سب سے پہلے تو اپنے موبائل فون کے کیمرے سے لوکیشن کو آن کرتے ہوئے کوئی تصویر بنائیں۔ اب اس تصویر کو کمپیوٹر پر منتقل کر کے اس کی پراپرٹیز میں آجائیں۔ آپ دیکھیں گے کہ اس میں GPS کے ذیل میں ہماری مطلوبہ معلومات موجود ہے۔ اسے اپنے پاس نوٹ پیڈ میں ٹائپ کر لیں۔
اب نقشوں کی یہ ویب سائٹ کھولیں:
ہمارے پاس Latitudeاور Longitude کی جو معلومات ہے وہ ڈگریز، منٹس اور سیکنڈز کے حساب سے ہے۔اس لیے اسے اس ویب پر موجود DMS (degrees, minutes, secondes) کے حساب میں ٹکڑوں میں پیسٹ کریں۔
مثلاً ہمارے پاس Latitude اگر درج ذیل ہے:
24; 49; 35.2344566687003322

