➳ ➳➳➳➳➳➳➳➳➳ leaf graphic

Monday, 23 May 2016

Download a copy of your Facebook Data


فیس بک پر آپ نے جو کچھ بھی کیا ہو وہ سب معلومات آپ چند منٹوں میں اپنے کمپیوٹر پر ڈاﺅن لوڈ کرکے دیکھ سکتے ہیں

آپ یہ بھی دیکھ سکتے ہیں کہ فیس بک پر آنے کے بعد سے آپ نے کتنے لوگوں کو ان فرینڈ کیا ہے۔

اپنے ماضی میں جھانکنا چاہتے ہیں ؟


سب سے پہلے فیس بک پر لاگ ان ہوکر اوپر دائیں جانب موجود ایرو پر کلک کرکے سیٹنگز میں جائیں۔

سیٹنگز میں جانے کے بعد آپ کے سامنے جنرل اکاﺅنٹ سیٹنگ کا پیج آجائے گا۔

اس پیج پر سب سے نیچے Download a copy of your Facebook Data لکھا ہوگا اس پر کلک کریں۔

آپ کو ایک زپ فائل موصول ہوگی جس میں تمام میسجز، تصاویر اور دیگر معلومات ہوگی جیسے آپ گزرے برسوں میں کس کس کے دوست بنے اور کس کو ان فرینڈ کیا۔

یہ فائل 10 منٹ میں آپ کو ای میل ایڈریس پر ایک ای میل کی شکل میں ملے گی جسے کمپیوٹر پر ڈاﺅن لوڈ کرلیں اور بس۔

فیس بک نے تمام معلومات کو منی ویب پیجز کی شکل میں ڈیزائن کیا ہوا ہوتا ہے تو انہیں پڑھنا بہت آسان ہوتا ہے۔